عوامی فلاح و بہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرائیں ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس سینئر نائب صدر میاں پرویز اختر کی رہائش گاہ پر ہوا’ اجلاس میں صدر میاں امجد اقبال’ چیئرمین میاںجاوید اقبال ایڈووکیٹ’ جنرل سیکرٹری میاں ندیم انجم سلیمی’ میاں محمد رفیق’ میاں محمد اصغر فنانس سیکرٹری’ میاں اعجاز’ میاں عابد حسین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ‘ میاں زاہد جاوید کوارڈی نیٹر’ انجمن آرائیاں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر ابوبکر جواد’ جنرل سیکرٹری میاں احمد علی’ میاں علی اجود نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرائیں ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے صدر میاں امجد اقبال’ چیئرمین میاںجاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فیصل آباد اپنے کام کے اعتبار سے شہر کے مقتدر حلقوں میں اپنی پہچان بنا چکی ہے اور اس پلیٹ فارم پر لوگ اپنے مسائل حل کر رہے ہیں’ انہوںنے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کا قیام جن مقاصد کیلئے قیام عمل لایا گیا تھا ہم انہیں حاصل کرنے کے قابل ہو چکے ہیںلیکن ابھی ہمیں اور زیادہ محنت کرنی ہے تاکہ اس پلیٹ فارم سے ہم عوامی فلاح کے بڑے بڑے کام کر سکیں جنہیں ہماری آنے والی نسلیں یاد رکھیں’ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ آپس میں رابطے کا فقدان ختم کریں اور ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں’ اپنے مسائل سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں تاکہ ان کا حل نکالا جا سکے’ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آرائیں ایسوسی ایشن کا پیغام پہنچائیںاور نوجوانوں کو ایسوسی ایشن کا ممبر بنائیں’اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مہم سازی جنگی بنیادوں پر کی جائے تاکہ آرائیں برادری کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ایسوسی ایشن کا ممبر بنایا جا سکے’اس موقع پر باہمی صلاح مشورے سے میاں ندیم انجم سلیمی کو آرائیں ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا’اجلاس میں آرائیں ایسوسی ایشن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر میاں ابوبکر جواد آرائیں اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں احمد علی آرائیں نے خصوصی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں