ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایت کے تحت اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ضلعی افسران کو بھی شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل سے سرکاری دفاتر پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔




