فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے نیوزایڈیٹر” ڈیلی بزنس رپورٹ” ریاض ملک کی ملاقات ، شہر کی تعمیر وترقی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملک ریاض نے کمشنرکی قیادت میں ڈویژن کی تعمیر وترقی کے جاری اقدامات کو سراہا اور بعض تجاویز پیش کیں ریاض ملک نے پیپلز کالونی نمبر 1 میں میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز کی خالی رہائشگاہ اور دیگر سرکاری اراضی کو عوامی بہبود کے لئے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا جس پر ڈویژنلکمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری ،سی او میونسپل کارپوریشن محمد مرتضیٰ ملک ودیگر افسران کے ہمراہ پیپلز کالونی نمبر 1 میں میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز کی رہائشگاہ کا دورہ کیا۔6کنال پر محیط رہائش گاہ کے مختلف حصے دیکھے۔ اس مو قع پر ڈویژنل کمشنر نے پیپلز کالونی نمبر 1 میں میونسپل کارپوریشن کے آفیسرز کی رہائشگاہ سمیت میونسپل کارپوریشن کی شہر میں 8 پراپرٹیزکو بروئے کارلانے کے لئے فوری طور پر فریم ورک تیار کرنے کا حکم دے دیا ،کمشنر سیملاقات کے دوران ریاض ملک نے کہاکہ سٹرکوں کے پیچ ورک کی بجائے کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے مرمت وبحالی اچھا اقدام ہے جس سے شفافیت بھی برقرار رہے گی۔کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے ہی ہو گی ،پیچ ورک نہیں ہو گا ،جو ٹھیکیدر غیر معیاری میٹریل استعمال کرے گا اسے ادائیگیاں نہیں کی جا ئیں گی ۔کمشنر نے عوامی مسائل کی نشاندہی پر’ ڈیلی بزنس رپورٹ ”کی ٹیم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مسائل کی نشاندہی کی بدولت نہ صرف آگاہی بلکہ انہیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔فیصل آباد کی خوبصورتی اور عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق ترقیاتی کا م جاری رہیں گے ۔




