عوامی مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے’ ڈویژنل کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور موثر حل ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور سائلین کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں