عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ہے۔پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدللہ! اللہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں