عوام سے بدتمیزی ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں

تاند لیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ میں ایس پی صدر ڈویژن کا دو ٹوک موقف، کرپٹ اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن مہر محمد سعیدسیال نے اپنے ماتحت افسران اور اہلکارو ں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، رشوت ستانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، عوام سے بدتمیز ی اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت بردا شت نہیں کی جائے گی۔ جو اہلکار اپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھائے گا یا عوام کے ساتھ ناانصافی کرے گا، اس کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی عزت اور ساکھ چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دی جائے گی۔ دیانتدار اور فرض شناس اہلکار محکمہ کا فخر ہیں، جبکہ بدعنوان اور غفلت کے مرتکب عناصر کے لیے پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ ایسے اہلکار یا تو اپنی روش بدل لیں یا سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ایس پی صدر ڈویژن فیصل آبادمہر محمد سعید سیال نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں