فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاست نہیں انتہا پسندجماعت ہے جوایک منصوبے کے تحت ملک میں انتشاراور فسادکے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی-نہ اسے حکومت ملنے کے بعد ملک اورعوام سے کوئی دلچسپی تھی نہ اب ہے۔حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے متحرک ہونے کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پر تماشے لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی عوام اب اس کے جھوٹے بیانئے پرباہرنہیں نکلیں گے۔ ان کاکہناتھا میاں نواز شریف کی قیادت میں مرکزی اورپنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کررہی ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف نے2سال میں جو پروجیکٹس پیش کئے اورہرسطح پرعوام کی مشکلات کم کی ہیں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ان کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کام کررہے ہیں۔




