جڑانوالہ(نامہ نگار) انجمن حسینیہ رجسٹرڈ امام بارگاہ قیصر بتول کے وفد نے جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین نقوی کی سربراہی میں ایس پی ٹائون اختر وینس کے دفتر میں ملاقات کی اور پھولو ں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا وفد میں نائب صدر پریس کلب جڑانوا لہ قاسم بھٹی و دیگران بھی موجود تھے وفد کے ارکان نے اختر وینس کی جڑانوالہ میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف جرائم کی روک تھام اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گئے وفد نے ایس پی ٹائون اختر وینس کی سابق دور میں بطور ڈی ایس پی کی تعیناتی کے سنہرے دور پر بھی گفتگو کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین داہانی کروائی اس موقع پر ایس پی ٹائون اختر وینس نے انجمن حسینیہ رجسٹرڈ امام بارگاہ قیصر بتول کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔




