فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کیسا تھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ روٹی ۔ کپڑا و مکان اور مفت بجلی دینے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے کے بعد آج اپنی ہی عوام کو فتح کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ غریب و متوسط طبقہ بجلی و گیس کے بل اور پیٹرو لیم مصنوعات کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں سے تنگ آ کر اپنے بچے و گھریلو سامان برائے فروخت کرنے پر مجبور ہو چکا ہے ۔ حکومت کو ا پنی عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔ خدارا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیف جسٹس صاحبان بلکتی و سسکتی اور غربت سے تنگ آ کر بچے و گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہونے والی عوام کے حال پر کچھ تو رحم کرے۔ اور انہیں بنیادی سہولیات جو ضروریات زندگی ہے مہیا کرنے کے فی الفور اقدامات اٹھائے جانے کے احکامات جاری کرے تا کہ عوام کم از کم دو وقت کی روٹی تو آسانی سے کھا سکے ۔




