فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو تحریری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کے مسائل کا حل میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو براہ راست انتظامیہ تک رسائی حاصل ہے تاکہ ان کے مسائل موقع پر حل کئے جا سکیں۔




