عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے

سرگودھا(بیوروچیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتا ل سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فارمیسی، مختلف وارڈز، آؤٹ ڈور بلاک اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ دورے کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے کمشنر کو مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، درپیش مسائل اور جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں