عوام کیساتھ مضبوط رابطہ ہی مسلم لیگ کی اصل طاقت ہے

کمالیہ(نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو معاشی استحکام، ترقی اور خوشحا لی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور قومی اداروں کے استحکام کو ترجیح دی ہے ۔ ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی فلاحی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ ن عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے ۔ چوہدری اسدالرحمن نے کہا کہ وزیراعظم اور پارٹی قیادت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث معاشی اشاریوں میں بہتری آ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں