عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی پلان،3877پولیس ملازمین ڈیوٹی دینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر عیدالاضحی کا جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان جاری۔ عیدالاضحی کے موقع پر647مساجد، امام بارگاہوں، 236کھلے مقامات اور پارکس پر سخت سیکیورٹی انتظامات نافذ۔ 3877سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کیفرائض سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں18جی اوز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، 31اے ایس آئیز، 340ہیڈ کانسٹیبلز اور 3061کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں ۔ عید کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی پکٹس قائم کیے گئے ہیں۔ شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شفٹ وائز 82 خصوصی ناکہ جات قائم کر دیے گئے۔ عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور لیڈیز پولیس کو بھی خصوصی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا۔ 43پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل اسکواڈز عید کے دوران شہر بھر میں خصوصی گشت کریں گے۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ عیدالاضحی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں