عیدالاضحی کے دنوں میں مویشی منڈیوں کی نگرانی جاری رہے گی ،ڈپٹی کمشنر

جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد (ریٹائرڈ)کیپٹن ندیم نے ریلوے اسٹیشن گرائونڈ جڑانوالہ میں قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ و دیگران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن ندیم ناصر نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران مویشی منڈیوں کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے تمام محکمہ جات کی جانب سے لگائے کیمپس پر جا کر انتظامی امور اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے ماتحت افسران و عملے کو ہدایت جاری کیں کہ مویشی منڈی میں لگائے گئے کیمپس جن میں لائیو سٹاک، میڈیکل کیمپ،ٹریفک وارڈن، ریسکیو 1122 کیمپ میں سٹاف ہمہ وقت موجود رہے مویشی منڈی میں آنیوالے بیوپاریوں اور خریداروں کے پینے کیلئے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی،سایہ دار جگہ،صفائی ستھرائی لائٹس سیکیورٹی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مذکور نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت پر کوئی پرچی فیس عائد نہیں کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عارضی مویشی منڈی لگائی گئی ہے جو عیدالاضحی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ مویشی منڈی میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مویشی منڈی میں لائے جانیوالے قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام محکمہ جات کے افسران و سٹاف اپنی ڈیوٹیاں احس طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر اس سلسلہ میں کسی قسم کی بھی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں