فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کی طرف سے ریجن کے آٹھ اضلاع میں چاند رات اور عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پرعید الضحیٰ کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر خود کریں گے جبکہ فیسکو کے چھ آپریشن سرکلز فرسٹ،سیکنڈ،جھنگ ،سرگودھا ،میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لوڈمینجمنٹ،ایل ٹی /ایچ ٹی بریک ڈائون ،کسٹمر کمپلینٹ اور دیگر مسائل کے فوری ازالہ کیلئے اعلیٰ سطحی افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جن میںچیف انجنئیرکسٹمرسروسز محمد سعید فرسٹ سرکل ،چیف انجینئر(پلاننگ اینڈ ڈیزائن)عامر محبوب ا لٰہی سیکنڈ سرکل،چیف انجینئر (ٹی ایس ) فیصل رضا مارتھ جھنگ سرکل،چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی احتشام اللہ، سرگودھا سرکل ،ڈی جی ( ایچ ایس ای اینڈ کیو) اصغر حسین قزلباش میانوالی سرکل اور چیف انجینئر(ڈویلپمنٹ) محمد وقاص بیگ ٹوبہ سرکل کی مانیٹرنگ کریں گے۔اسی طرح رانا محمد افضل ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عید کے پہلے روز،سید احمد علی شاہ ( پی ڈی ) کنسٹرکشن عید کے دوسرے روز جبکہ محمد اقبال جاوید ایس ای ( ایس اینڈ ڈی) عید کے تیسرے روز ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر میں موجود رہیں گے ۔




