عید الاضحی پر فراہمی آب بلاتعطل جاری رہی،MDواساثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران واسا فیصل آباد نے سیوریج ، واٹر سپلائی، ڈسپوزل اسٹیشنز اور دیگر آپریشنل ڈویژنوں کے عملہ نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں جبکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات فراہمی جاری رہی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی نکاسی آب سے متعلق شکایات کی خصوصی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موصول ہونے والی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا گیا جبکہ بروقت کارروائی پر متعلقہ عملے کو شاباش بھی دی گئی۔ ایم ڈی واسا نے سٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کمپلینٹ سیل، ڈسپوزل اسٹیشنز اور عملے کی حاضری کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم بند ہونے یا دیگر مسائل کی صورت میں شہری فوری طور پر ہیلپ لائن 1334 پر اطلاع دیں۔انہوں نے مزید کہا کا کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولت فراہم کرنا واسا فیصل آباد کی اولین ترجیح ہے اور کمپلینٹ سیل میں درج ہونے والی تمام شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں