عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟

اسلام آباد (بیوروچیف) مئی 2026ء میں عید الاضحی کی ممکنہ تعطیلات کے حوالے سے ایک بار پھر دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ چاند نظر آنے اور ویک اینڈ کے امتزاج سے چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کا امکان سامنے آ رہا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق شہریوں کو 4 سے 5 دن تک مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں تاہم حتمی شیڈول ذوالحج کے چاند پر منحصر ہوگا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 17مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر عید الاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے دو مختلف امکانات زیر غور ہیں۔ اگر 17مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید کی چھٹیاں 27مئی سے 29مئی تک یعنی بدھ سے جمعہ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ہفتہ اور اتوار شامل ہونے کے باعث تعطیلات کا دورانیہ بڑھ کر 31 مئی تک جا سکتا ہے جس سے مجموعی طور پر پانچ دن کا وقفہ بن سکتا ہے۔ دوسری طرف اگر ذوالحج کا مہینہ 30دن مکمل کرتا ہے تو عید 28اور 29مئی کو یعنی جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر چار دن کی چھٹیاں متوقع ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں