عید قربان پرمستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے کہا ہے کہ عید قرباں جذبہ ایثار ، قربانی اور غریب و مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنیکا نام ہے اللہ تعالی کو قربانی پسند ہے لہذا جو لوگ صاحب استطا عت ہیں وہ قربانی کریںقربانی کا گوشت وہ خود کھائیں اورانپے عزیزو اقارب اور دوستوں کو بھی کھلائیں ساتھ ہی اس موقع پر غرباء کا بھی خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ عید الا ضحی کا اصل مقصدقربانی ہے اور قربانی کا لفظ ہماری پوری زندگی سے جڑا ہوا ہے قربانی کے پیچھے کوئی نا کوئی مقصد چھپا ہوتاہے اسکی ضرورت انسان کو اپنی زندگی کے مختلف مقامات پر مختلف انداز میں پڑتی ہے انسان جو اپنی زندگی کے مسائل میں الجھا ہو اسے قدم قدم پر اللہ کی رضا کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے تا ہے خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ مقصد جتنا عظیم ہوتا ہے قربانی بھی اتنی ہی بڑی ہوتی ہے خاتون کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون خانہ اپنی پوری زندگی اپنے گھر والوں کیلئے قربان کر دیتی ہے اور گھر والوں کیلئے اپنا آرام تک قربا کر دیتی ہے جبکہ خانہ دار (مرد) اپنے گھر والوں کیلئے دن رات محنت کرتاہے اور محنت مشقت کرکے اپنی فیملی کو سکون فراہم کرتا ہے اس طرح دیکھا جائے تو ہے کوئی کسی نہ کسی طرح کی قربانی دیتا ہے عید الا ضحی اسی قربانی کے جذبے کو بیدار کرتا ہے اس لئے اس پر مسرت موقع پر ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے عزیزواقارب کے ساتھ ساتھ غرباء کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور جس نے قربانی نہیں کی اس تک جتنا جلدی ہوسکے قربانی کا گوشت پہنچائیں کیونکہ کچھ غریب وسفیدپوش عیدکے دن قربانی کے گوشت کا انتظارکر رہے ہوتے ہیں کہ کب گوشت آئے،کب بنائیں اور کب کھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں