عید میلاد النبیۖ پر32ج ب میں سب سے بڑا کیک کاٹنے کی تقریب

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) عید میلاد النبی ۖ کے پرمسرت موقع پر صاحبزادہ سید محمد اوصاف علی شاہ کی جانب سے حسبِ روایت 32 ج ب میں علاقہ بھر کا سب سے بڑا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ایس ای سیکنڈ سرکل فیسکو سید محمد سلیم شاہ، پی ایس پی چوہدری نعیم عزیز سندھو، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال، سینیٹر و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خاں کے کوآرڈینیٹر این اے 100رانا منیر احمد خاں، ایکسیئن فیسکو غلام محمد آباد میاں محمد حماد، سیکرٹری اطلاعات و نشرواشاعت انجمن کاشتکاران پنجاب رانا محمد خاں بھٹی، ممبر امن کمیٹی بین المذاہب مولانا محمد ریاض کھرل سمیت دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔تقریب میں شرکا نے حضور نبی کریم حضرت محمد ۖ کی ولادت باسعادت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ۖ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں کیک بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں