سرگودھا (بیورو چیف) حکومت کی جانب سے تمام بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا عید کے ایام میں صارفین کو تواتر کیساتھ بجلی فراہم کی جائے اسی طرح محکمہ گیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے ایام میں صارفین کو 24گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔




