عید پر صفائی کی صورتحال عوامی توقعات کے مطابق ہے،ڈویژنل کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق عید قربان پر فیصل آباد کو ستھرا بنانے کے مشن کے تحت کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر مسلسل فیلڈ میں موجود رہے اور ستھرا پنجاب کے صفائی اپریشن کی نگرانی کی۔کمشنراور ڈپٹی کمشنر نے اسٹیشن چوک اور طارق آباد میں ڈیوٹی پر مامور ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی اورشہر کو صاف رکھنے والے ویسٹ ورکرز کی محنت کو سراہا۔انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے صفائی آگاہی کیمپس کا بھی دورہ کیا اورشہریوں سے ملاقات کرکے ستھرا پنجاب کی طرف سے صفائی کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنرنے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا وقفہ وقفہ سے دورہ کیا اورکنٹرول روم میں موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ کی صورتحال اور اندراج رجسٹر چیک کیا۔انہوں نے حل کی جانے والی بعض عوامی شکایات پر درخواست گزاروں کو فون کال کرکے فیڈبیک،ایجنسی کی کارکردگی دریافت اوراطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عید پر صفائی کی صورتحال بہتراور عوامی توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر فوری طور پر کارروائی جاری رکھیں جو عوامی اعتماد میں بھی اضافہ کا باعث ہے۔ایم ڈی عابد حسین بھٹی نے بتایا کہ فیصل آباد ضلع میں 11 ہزار سے زائد ویسٹ ورکرز ڈیوٹی پر موجود رہے اور اڑھائی ہزار سے زائد مشینری بروئے کار لائی گئی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے عیدپر ڈسٹرکٹ جیل اور الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ بھی کیا اوراسیران اور مریضوں کو عید الاضحی کی مبارکباددی۔انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان میں عید گفٹس و مٹھائی تقسیم کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کے ہمراہ غلام محمد آباد،سمن آباد،کینال روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے مختلف کلیکشن پوائنٹس اور یونین کونسلز کا بھی دورہ کیا اور اندرونی گلیوں سے آلائشوں کی منتقلی اور تلفی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر صفائی آپریشن کو کامیاب بنایا گیا۔ستھرا پنجاب ایجنسی کی طرف سے مرکزی شاہرات،اندرونی محلوں کی گلیوں کی عرق گلاب اور فینائل سے واشنگ کا عمل بھی جاری رہا جس کی بدولت صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں