فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد الیکٹرانکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈان عید سے قبل ختم کیا جائے ۔ عید کے دنوں میں شاپنگ کا رش ہونے کی وجہ سے رات 8بجے کا ٹائم تبدیل کر کے رات 10بجے تک کیا جائے ۔ سمارٹ لاک ڈوان میں تاجروں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔ شام کے بعد آنے والے کسٹمرز کوریلیف دیا جائے تا کہ تاجر بھی اپنے کاروبار کو چلا سکیں۔ تاجر برادری رات 10 بجے تک سمارٹ لاک ڈاون کی ٹائمنگ کو بڑھانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ تاجروں کے مسائل کو حل کیے بغیر ترقی کا پہیہ گھوم نہیں سکتا ۔ تاجر برادری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔




