جڑانوالہ (نامہ نگار) نادرا کی جانب سے (UP)چرچ عیسی نگری شہروانہ میں گھر کی دہلیز پر 3دن کیلئے موبائل گاڑی سہولت کا احسن اقدام ، اقلیتی برادری نے نادرا کے اقدام کو سراہا، تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ اقلیتی برادری کے نادرا کی جانب سے شہروانہ بستی عیسی نگری (UP) چرچ میں خصوصی طور پر نادرا موبائل کے ذریعے گھر کی دہلیز پر قومی شناختی کارڈز،دستاویزات کے اجرا اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا نادرا حکام کا کہنا ہے کہ 13اگست تک اقلیتی برادری کیلئے بلا تفریق اور شناخت کیلئے اقلیتی برادری کی سہولت کی خاطر نادرا کی ٹیم آئندہ بھی ایسے اقدام کرتی رہے گی اقلیتی ڈے پر نادرا کی جانب سے موبائل کارڈز دستاویزات کی فراہمی کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔




