فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ عید قربان ”جذبہ ایثار و قربانی اور غریبوں کواپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے” اﷲ تعالی کو قربانی پسند ہے ۔ لہذاجو لوگ صاحب استطاعت ہیںوہ قربانی کریں ‘ قربانی کئے ہوئے جانوروں کو گوشت وہ خود بھی کھائیں اور اپنے عزیز و اقارب اور احباب کو بھی کھلائیں۔ ساتھ ہی اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھیں عید الاضحی کااصل مقصد قربانی ہے ۔ قربانی لفظ ہماری پوری زندگی سے جڑا ہواہے اس کی ضرورت انسان کواپنی زندگی کے مختلف مقامات پر اورمختلف انداز میںپڑتی ہے ۔ ساتھ ہی ہر قربانی کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے ۔ انسان جو اپنی زندگی کے مختلف مسائل میں الجھا ہوتا ہے اس قدم قدم پر قربانی دینی پڑتی ہے اور اس کے پیچھے اس کا کوئی نہ کوئی مقصد چھپا ہوتا ہے اور مقصد جتنا عظیم ہوتا ہے قربانی بھی اتنی ہی بڑی ہوگی ۔ خاتون خانہ اپنی پوری زندگی اپنے گھر والوں کے لئے قربان کردیتی ہے ۔ گھر والوں کے لئے اپنا آرام تک قربان کر دیتی ہے دوسری جانب خانہ دار اپنے گھر والوںکے لئے دن رات محنت کرتا ہے ۔ محنت و مشقت کرکے اپنے گھر والوں کو سکون فراہم کرتا ہے ۔ دیکھا جائے تو ہر کوئی کسی نہ کسی طرح قربانی دیتا ہے ۔ عید الاضحی اسی قربانی کے جذبے کو بیدار کرتا ہے اس پر مسرت موقع پر اپنے عزیز و غرباء کو اپنی خوشی میںشامل کر لینا ہی اصل قربانی ہے ۔




