ساہیوال (بیورو چیف) میونسپل کارپور یشن ساہیوال کے لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پر چوہد ر ی غلام عباس کمبوہ کو بھرپور خراجِ تحسین۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر چوہدری غلام عباس کمبوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی تقرری پر سول سوسائٹی، وکلاء برادری، سماجی شخصیات، تاجر تنظیموں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ چوہدری غلام عباس کمبوہ ایک باصلاحیت، دیانتدار اور قانون سے گہری واقفیت رکھنے والے سینئر قانون دان ہیں، جن کی تقرری سے میونسپل کارپوریشن کے قانونی امور مزید مؤثر انداز میں انجام پائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے اور شفاف، میرٹ پر مبنی اور قانون کے مطابق فیصلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری غلام عباس کمبوہ کی تقرری نہ صرف میونسپل کارپوریشن بلکہ شہر کے عوام کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی بہترین انداز میں سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔




