کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ پاکستان واپس آنے کے بعد ای چلان سے پریشان ہوگئیں۔صنم جنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کراچی میں چالان کے نئے نظام کی وجہ سے درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر 6 بار ای چالان ہونے پر ان کے والد ان سے شدید ناراض ہیں ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ابھی صرف ایک ماہ ہوا ہے اور اس دوران ان پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ عائد ہو چکا ہے، جس میں سے کچھ جرمانے ایسی چیزوں پر بھی ہوئے جو انہوں نے کی ہی نہیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار چالان فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہوا تھا، جو کہ ان کی اپنی غلطی تھی اور وہ اس جرمانے کو تسلیم کرتی ہیں۔ لیکن اس کے بعد انہیں ایسے کاموں پر بھی جرمانے بھیجے جا رہے ہیں جو انہوں نے کیے ہی نہیں۔




