غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری اور تاجر شدید پریشان کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین، طلبہ، مریضوں اور کاروباری طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ چھوٹے کاروبار اور ورکشاپس کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں