لاہور (بیوروچیف) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور زون کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غازی روڈ لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جسکے دوران دو ملزمان ذیشان اور احسن کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔




