غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کر نے والا قانون کی زد میں آ گیا۔معلوم ہواہے کہ انسٹرکٹر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد مستنصر حسین نے گوجرہ میں کارروائی کر تے ہو ئے چک نمبر356 ج ب کے علی اصغرکی دکان پر چھاپہ مار کراس کو ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈرمیں گیس منتقل کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں قابو کر لیااور ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں