غیر قانونی LPGشاپس کیخلاف کریک ڈائون

اوکاڑہ(نامہ نگار)سول ڈیفنس ٹیموں نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7دکانیں سیل کردیں۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ضلع بھر میں غیر قانونی اور بغیر حفاظتی انتظامات کے چلنے والی ایل پی جی شاپس کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہے اور اس دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 7 دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ کریک ڈان میں غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث، ناقص سلنڈرز استعمال کرنے والے اور فائر سیفٹی آلات کے بغیر کام کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں