میرپورخاص(نامہ نگار)اندورن سندھ کے علاقے میر پور خاص میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جب کہ حملہ آور سے بھی خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ کریم ٹان فیضانِ مدینہ مرکز کے قریب رہائش پذیر ٹیچر مانک لغاری کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں اس کی 24سالہ بیٹی سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران مقتولہ کی 50سالہ والدہ بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں تفتیشی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے مبینہ حملہ آور نوجوان نے بھی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نوجوان کی شناخت 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔مزید برآں پولیس نے دونوں لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




