کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکار فرحان سعید اور کنزا ہاشمی کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم لڈو کے اعلان پر ناظرین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ستارے حال ہی میں ڈرامہ شیریں فرہاد میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوا تھا۔فرحان سعید، جو اپنے کیرئیر میں اڈاری، میرے ہمسفر اور سنو چندا جیسے ہٹ ڈراموں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں، ان دنوں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دے پارہے۔ ان کے مداح ان کے نئے منصوبوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب کنزا ہاشمی اپنے منفرد کرداروں اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ انہوں نے خوشبو میں بسے خط اور شیریں فرہاد جیسے ڈراموں میں اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔نئی فلم لڈو علی معین اور ابو علیحہ کی تحریر اور ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے، جس میں کراچی کے حقیقی پس منظر کو پیش کیا جائے گا۔




