واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) محققین نے فرنچ فرائز کھانے کے شوقین لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے صحت کے ایک بڑے خطرے کی نشان دہی کر دی ہے۔فرنچ فرائز کو طویل عرصے سے ایک غیر صحت بخش غذا سمجھا جاتا رہا ہے، اور نئی تحقیق سے اشارہ ملتا ہے کہ شاید وہ دیگر آلو سے بنی غذاوں کے مقابلے میں واقعی اس شہرت کی زیادہ مستحق ہے۔طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ہفتے میں 3 مرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ تقریبا 20 فی صد تک بڑھ جاتا ہے، جب کہ اسی مقدار میں ابلے ہوئے یا بھاپ میں پکائے ہوئے آلو کھانے سے کوئی نمایاں خطرہ سامنے نہیں آیا۔




