فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فصل خراب کرنے پر مشتعل افراد نے محنت کش کی گائے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آنکھ ضائع کر دی’ پسلیاں اور ٹانگ توڑ دی’ نشاط آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بے زبان پر تشدد کرنے والے سہیل’ حسنین اور نعیم وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 26 ج ب کے رہائشی راحت محمود نے بتایا کہ چند روز قبل اسکی 15لاکھ مالیت کی قیمتی گائے کھیتوں میں داخل ہوئی تھی، گزشتہ روز مذکورہ ملزمان نے مسلح ہو کر حویلی پر دھاوا بول دیا اور گائے پر تشدد شروع کر دیا۔ ڈنڈا لگنے سے گائے کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تو ملزمان نے گائے کی پسلیاں اور ٹانگ بھی توڑ دی۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو نشاط آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 429 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




