فضل الرحمن صوبے کی خوشحالی کیلئے ساتھ دیں، گورنر کے پی

پشاور (بیوروچیف) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گفتگو سے بہت مایوسی ہوئی، گورنر راج کے معاملے پر ان کے موقف سے اتفاق نہیں کرتا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولانافضل الرحمان کہتے تھے میرے بغیر کوئی حکومت بنتی اور چلتی نہیں،ان کے بغیر حکومت بن گئی اور کامیابی سے چلے گی بھی۔ گورنر خیبر پختونخوانے کہاکہ مولانافضل الرحمان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صوبے کی خوشحالی کیلئے ساتھ دیں،جن لوگوں نے صوبے کو تباہ کیا ان کا چیپٹر کلوز ہوچکا،سابق حکمرانوں کے بعض عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے فیصلے افغانستان سے آتے تھے، خود محلات میں بیٹھے ہیں اور غریبوں کو کہتے ہیں جہاد کرو،مولانافضل الرحمان کہا کرتے تھے کہ میں اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتا، وہ کہتے تھے وفاقی حکومت امن و امان کنٹرول نہیں کررہی، خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کیلیے کوششیں نہیں کررہی یہ کہنا درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں