فلائٹ آپریشن متاثر،عمرہ کیلئے جانیوالے70پاکستانی جدہ میں پھنس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حوثیوں کے سعودیہ کے بعض علاقوں پر میزائل حملوں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر’ 70 کے قریب عازمین عمرہ جدہ میں پھنس گئے۔ فیصل آباد کے بزرگ صحافی مہتاب الدین نشاط جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے پاکستان واپس آنے کے لیے گیارہ روز سے جدہ میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے ساتھ 70 کے قریب مزید پاکستانی بھی ہیں جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے تھے اور حالات خراب ہونے کی وجہ سے کبھی سعودی عرب کے دارلخلافہ ریاض اور اب جدہ میں پھنسے ہوئے ہیں پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر نے انہوں کی خیر خیریت دریافت کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی۔ وزیراعظم’ وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان عمرہ کی ادائیگی کرنے والے افراد کی واپسی کافوری مناسب انتظام کریں تاکہ یہ افراد زندہ سلامت واپس پاکستان پہنچ سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں