فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگانے والے مسلمان کرکٹر پر پابندی عائد

سرینگر(سپورٹس نیوز)مقبوضہ کشمیر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی انتہا پسندی بے نقاب ہوگئی، ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر میچ کھیلنے والے مسلمان کرکٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان کرکٹر کو محض فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ ا جس سے بھارت کی فلسطین مخالف اور مسلم دشمن سوچ ایک بار پھر عیاں ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں