فلموں اور ڈراموں کی کہانیاں معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں’ مدیحہ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلموں اور ڈراموں میں ہم جو کہانیاں دیکھتے ہیں وہ سماج کی عکاسی کرتی ہیں اسی طرح پردے پر دکھائی جانے والی کہانیوں کا اثر ہماری اصل زندگی پر پڑتا ہے۔ لوگ ان کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ڈرامہ بنانے والوں پر بھی سماج میں صحیح اور غلط کے درمیاں توازن کو بنائے رکھنے کی زبردست ذمہ داری ہوتی ہے۔ اب وہ کس طور پر نبھاتے ہیں وہ تو عوام ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ مجھ سے غلطی ہونے کا مطلب ہے کہ مجھے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں