فلموں میں فضول لڑائیاں دکھانے سے انڈسٹری تباہ ہوئی’ سعود قاسمی

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے کہا ہے کہ لاہور فلم انڈسٹری جسے لولی وڈ میں کہا جاتا تھا، وہ کمزور فلمی کہانیاں دکھانے اور فلموں میں فضول کی لڑائیاں دکھانے کی وجہ سے بھی تباہ ہوئی۔سعود قاسمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار اپنی اہلیہ کو کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا، جس کے بعد انہوں نے ان کے گھر رشتہ بھیجا اور ان کے رشتے کی بات کرنے متعدد اداکار ان کے ساتھ گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کراچی میں ہی شادی کی ایک تقریب میں فلم ساز پرویز ملک کے بھائی نے انہیں دیکھ کر کہا کہ ان کے بھائی فلم بنا رہے ہیں اور وہ انہیں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح انہیں پہلی فلم کی پیش کش ہوئی۔اداکار کے مطابق انہوں نے پرویز کلیم کی فلم گناہ سے کیریئر کا آغاز کیا اور خوش قسمتی سے ان کی پہلی ہی فلم کامیاب گئی، جس کے بعد وہ اداکاری ہی کرتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا، انہوں نے مذاق مذاق میں فلم کی اور سوچا کہ مستقبل میں جب ان کے بچے ہوں گے تو وہ انہیں اپنی فلم دکھا کر کہیں گے کہ وہ بھی کبھی اداکار ہوا کرتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں سعود نے بتایا کہ ماضی کی پاکستانی فلموں میں ہیرو اور غنڈے کی لڑائی کسی لڑکی پر نہیں بلکہ ذاتی دشمنی پر ہوتی تھی اور فضول میں ہیرو 250 اور ولن 200 بندے مار دیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں