فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار9افراد ہلاک ہوگئے امریکی میڈیا کیمطابق طیارہ پام بیچ کانٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائشگاہ سے 7 میل دور گرا، تحقیقات شروع کردی گئیں۔ حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا، نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا ۔




