فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے، شبیر جان

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں،میری ذاتی رائے میں فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے بلکہ اس میں ہر کردار کوحقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ مجھے میرے پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی ہے لیکن مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ میں آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔ صر ف شوبز ہی نہیں کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں