فواد ‘ وانی کپور کی عبیر گلال دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال نے آخر کار دنیا بھر میں ریلیز کی ایک نئی تاریخ حاصل کر لی ہے۔آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری اور وویک بی اگروال کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 12ستمبر 2025سے 75ممالک میں 1000سے زیادہ اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں