فواد چوہدری کے حالیہ بیانات پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فواد چوہدری کے حالیہ بیانات پر مبنی نظریات پر پاکستان فلاح پارٹی شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخار ی نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کا کردار پاکستانی سیاست میں ایک نظریاتی انتشار اور مفاد پرستی کی بدترین مثال ہے۔ کبھی مشرف کا ترجمان، کبھی پیپلز پارٹی کا وزیر، اور کبھی ریاست مدینہ کے دعویداروں کا وکیل بن کر قوم کو گمراہ کرتا رہا۔ آج وہ اقتدار سے باہر ہوکر اپنی مخفی لبرل سوچ، مغربی غلامی اور اسلام دشمن خیالات کو آزادی کا نام دے کر قوم کے نظریے پر حملہ آور ہے۔ شراب، بار، شیشہ کلچر اور گوادر کو لاس ویگاس بنانے جیسے فحش عزائم صرف فواد چوہدری کی ذہنی آلودگی نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقے کا ایجنڈا ہے، جو پاکستان کی اسلامی شناخت کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔ ھم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ پر ہے، نہ کہ لذت پرستی، سیکولرازم اور مغربی ثقافتی یلغار پر۔ پاکستان فلاح پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے بیانات کا نوٹس لیا جائے، میڈیا پر ان گمراہ کن نظریات کی روک تھام کی جائے، اور نوجوان نسل کو ان فتنہ پرور خیالات سے بچانے کے لیے اسلامی تربیت و شعور کا فروغ ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں