فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دہشتگردی اور انتہا پسندی نے ملک وقوم کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچایا ہے ۔ فتنہ الخوارج کا خاتمہ وقت کی ضرورت اور پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔ پاک فو ج کے جوان اپنی جانیں ہتھیلو ں پر رکھ کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی و خالد محمود اعظم آبادی نے باجوڑ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آئے روز ہونیوالی دہشت گردی کی وارداتوں کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔باجوڑ میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے میجر سمیت12 فوجی جوانوں کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے۔




