فوجی وطن کی محبت میں جانیں قربان کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے شہدا اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان کوغیر ذمہ دارانہ، ناقابلِ قبول اور شہداء کی قربانیوں کی توہین قرار دیا ہے۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ مولانا ایک زیرک سیاستدان انہیں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی تضحیک کرنے پر نہ صرف بیان واپس بلکہ معافی بھی مانگنی چاہئے انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی دنیاوی پیمانے پر تولا نہیں جا سکتا، مولانا کے الفاظ نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں، کیونکہ فوجی جوان تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن کی محبت میں جانیں قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شہدا کے لواحقین کی بھی دل آزاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں