فوج ملکی سلامتی اور قومی خود مختاری کی محافظ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، دفاع اور قومی خودمختاری کی محافظ ہے ، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستان کی جغرافیائی سرحدو ں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے قدرتی آفات اور مشکل حالا ت میں بھی قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ وطن عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کی خدما ت قابلِ تحسین ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی اتفاق سے ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محب وطن پاکستانی ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے متحد ہوں۔ قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر محب وطن شہری اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں