فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،مضر صحت اشیاء کی ترسیل کرنیوالوں کو1کروڑ 18لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 811 یونٹس کو ایک کروڑ 18لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 8652 فوڈ پوائنٹس اور یونٹ کا معائنہ کرتے ہوئے 1507 کلو مضرصحت گوشت’ 2026 کلو فروٹ’ 161 کلو کیچپ’ 170کلو مضرصحت آئل’ 240 کلو غیر معیاری مصالحہ جات’ 6من سے زائد کیمیکل سے تیار کردہ دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا جبکہ 47 یونٹ کو سیل اور 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے۔ 137 سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے اور غیر معیاری اشیاء کی تیاری وترسیل کرنے پر 811 فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 18لاکھ جرمانہ عائد کر دی۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں