ساہیوال ( بیور و چیف) کام رائی برابر تشہیر پہاڑ برابر فوڈ اتھارٹی فلاپ، مافیا کا جعلی دودھ نیٹ ورک چین کیساتھ مبینہ ملی بھگت دکھاوے کو چھوٹی کار روائیاں کیمیکل زدہ جعلی دودھ زہرا کینسر، گردوں اور مہلک بیماریوں کے خطرات تھے بچوں کی صحت داؤ پر ساہیوال سمیت جنوبی میں جگہ جگہ ناقص و جعلی دودھ کی فروخت، فوڈ کی محدود کار روائیاں اور ہینڈ آؤٹ سیاست نقاب، ذرائع کے مطابق ساہیوال سمیت جنوبی میں مبینہ کیمیکل زدہ، ناقص اور جعلی دودھ کی عام فروخت شہریوں، خصوصا ننھے بچوں کی صحت لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ دودھ کے نام پر کیے جانے والے غیر معیاری اور ممکنہ طور پر صحت محلول میں خطرناک کیمیکلز یا غیر غذائی شامل ہونے کی شکایات نے گردوں، جگر، اور دیگر اعضا کو لاحق ممکنہ خطرات کے حوالے شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ بعض کیمیکلز طویل عرصے تک استعمال کی صورت سرطان جیسے سنگین صحت کے خطرات سے وابستہ سکتے ہیں۔ ساہیوال سمیت جنوبی پنجاب میں جعلی دودھ کا دھندا بے قابو ہونے سے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ کیمیکل،، پاؤڈر، نباتاتی تھی اور دیگر اجزا سے دودھ نما محلول کا تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بچوں کی صحت سب سے زیادہ خطرے میں، جرمانوں کے بعد دوبارہ پنجاب کا روبار شروع ہونے کی شکایات ہیں۔ ساہیوال سمیت جنوبی پنجا ب میں دودھ کے نام پر مبینہ طور بے پر تیار کیا جانے والا جعلی اور ملاوٹی دودھ پنجاب شہریوں، خصوصاً بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ کھلے بن گیا ہے۔ مختلف کارروائیوں میں پاؤڈر، نباتاتی کے تیل یا گھی، مارجرین اور ممنوعہ کیمیکلز سے دودھ نما تیار محلول تیار کرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں جبکہ مضر بعض مقامات پر تیار شدہ جعلی دودھ ملک شاپس اور اجزا گھروں تک سپلائی کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اپنے ریکارڈ کے سے مطابق خالص دودھ میں پانی، یوریا، نشاستہ، فارل محطرناک ڈی ہائیڈ، ڈٹرجنٹ، مصنوعی دودھ، غیر ڈیری میں چکنائی، شکر، نمکیات، امونیم سلفیٹ، ہائیڈ روجن ہو پر آکسائیڈ، سوڈیم بائی کاربونیٹ، بورک ایسڈ اور جعلی دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی جارہی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف فوڈ اتھارٹی کارروائیوں کے لیے کے ہینڈ آؤٹ جاری کر کے اپنی کار کردگی ظاہر کرتی ہے، دوسری طرف گلی محلوں میں جعلی دودھ کی فروخت بدستور جاری ہے۔ شہری حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود کارروائیاں، دودھ تلف کرنا اور بعد ازاں ہینڈ آؤٹ جاری کرنا مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال سمیت جنوبی پنجاب میں جعلی اور کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارکردگی کا غیر جانب دارانہ اور آزادانہ آڈٹ کرایا جائے اور مسلسل ناکامی کی صورت میں موجودہ نظام میں بنیادی اصلاحات یا متبادل مؤثر نگرانی کا نظام تشکیل دیا جائے۔




