چنیوٹ(نامہ نگار)اشیائے خورونوش کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8ہزار لیڑدودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی اور160 لیٹرسے زائد ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔علاوہ ازیں ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی پر19ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ پکوان سنٹر اور فوڈ پوائنٹ کیمعائنہ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور فریزر سٹوریج بھی ناقص پائی گئی جس پر 18ہزار روپے کے جرمانے کئے۔انہوں نے بتایا کہ عید کی آمد کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے لئے لاری اڈوں پر موجود کولڈ کارنرز اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا بھی آغاز کردیا گیا۔اس دوران بھوانہ لاری اڈا سے 22لیٹر پانی کی جعلی بوتلیں برآمداور پانی کی جعلی بوتلیں ضائع کرکے موقع پر جرمانہ بھی کیا گیا۔




