لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعوی کیا ہے کہ فیروزخان نے بچوں کی کسٹڈی لینے سے انکار کردیا ہے۔ علیزے سلطان اورفیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی ،دونوں کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں،تاہم، چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئیاور2023 میں شادی ختم ہوگئی جس کے بعد فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکالوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کرلی ۔اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے اور اب انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے کسٹڈی سے انکار کردیا ہے۔فیروز خان کے فین پیج ایف کے اپ ڈیٹس کے مطابق علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے،اس سے قبل علیزے سلطان نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری زندگی ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں کیوں کہ ان کے فیصلے میں بچوں کی فلاح وبہبود نے اہم کردار ادا کیا۔




